حیدرآباد ۔ 3 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : جیڈی میٹلہ پولیس نے آئی ڈی اے علاقہ سے ایک نیم برہنہ نعش کو برآمد کرلیا ۔ جیڈی میٹلہ صنعتی علاقہ میں نعش کی دستیابی سے سنسنی پھیل گئی ۔ تاہم اس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے جو سنسنان علاقہ کی جھاڑیوں میں پائی گئی ۔ پولیس نے مقام واردات پہونچکر ضابطہ کی کارروائی کی اور بتایا کہ اس شخص کی عمر تقریبا 35 سال ہوگی ۔ سر پر وزنی پتھر ڈال کر اس کا قتل کیا گیا جب کہ نعش برہنہ ہونے کے سبب شبہات پائے جاتے ہیں کہ کسی اور مقام پر قتل کے بعد نعش کو یہاں پھینک دیا گیا ۔ اس طرح کی واردات گذشتہ دنوں راجندر نگر حدود میں بھی پیش آئی تھی ۔ پولیس نے نعش کے برہنہ ہونے پر قتل کی وجہ ناجائز تعلقات کا شبہ ظاہر کیا اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔۔ ع