نیوزی لینڈ،پاکستان کے خلاف پہلے ونڈے میں کامیاب

   

کوئنز ٹاؤن۔ نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنزکو پہلے ون ڈے میچ میں 131 رنز سے شکست دی ہے۔کوئنز ٹاؤن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ پر 365 رنز بنائے۔ جوابی اننگز میں پاکستان ویمنز ٹیم 49.5 اوورز میں 234 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ میچ میں پاکستان کی سدرا امین نے سنچری اسکور کی جو کہ ان کے کیریئر کی چوتھی ونڈے سنچری تھی۔ نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ویمنز ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے جیتی تھی۔