نیوزی لینڈ:آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد ہلاکتیں 18ہو گئیں

   

آکلینڈ ۔ 15 ڈسمبر (سید مجیب نیوزی لینڈ کے وائٹ آئی لینڈ میں آتش فشاں سے راکھ اگلنے اور شدید گرم کیچڑ اگلنے کے بعد ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں وہ دو لوگ بھی شامل ہیں، جن کی نعشیں ابھی تک ڈھونڈیں نہیں جا سکی ہیں۔ گزشتہ پیر کے روز آتش فشاں کے پھٹتے وقت اس جزیرے پر کم از کم 47 سیاح موجود تھے۔ آج اتوار کے روز بھی ایک لاپتہ جوڑے کی تلاش کی گئی لیکن اْن کا سراغ نہیں مل سکا۔ نیوزی لینڈ حکام نے مرنے والوں کی شناخت عام کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔