ویلنگٹن ۔ 13 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے وائیٹ جزیرہ میں پھٹ پر نے والے آتش فشاں سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہوگئی ہے ۔ اب تک ہلاکتوںکی تعداد 19 تھی تاہم اس سانحہ کے رونما ہونے کے تقریباً ایک ماہ بعد ایک اور متاثرہ فرد جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس تعداد میں ایسے دو افراد بھی شامل ہیں جن کی نعشیں اب تک نہیں ملی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر جان ٹمس نے بتایا کہ ایک آسٹریلیائی ہاسپٹل میں زیر علاج فرد کل رات جانبر نہ ہوسکا جس کی شناحت بھی ہنوز عمل میں نہیں آئی ہے اور آسٹریلیا کے ہاسپٹل میں علاج کے دوران فوت ہونے والا یہ دوسرا فرد ہے ۔ گزشتہ ماہ 9 ڈسمبر کو جس وقت آتش فشاں پھٹا تھا اس وقت آس پاس کے علاقے میں 47 سیاح موجود تھے جن میں اکثریت آسٹریلیائی سیاحوں کی تھی۔