نیوزی لینڈ بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کیلئے پرعزم

   

آکلینڈ ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ آنڈریا نیلسن نے کہا ہے کہ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ ٹیموں کے کوالیفکیشن کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ میں انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کے لیے پرامید ہیں۔آنڈریا نیلسن نے کہا کہ ایونٹ ملتوی ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم صلاحیت نہیں رکھتے۔انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹس کے لیے کوالیفائنگ ٹورنمنٹس کامکمل ہونا باقی ہے، ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے غیرمعمولی انتظامات کررہے ہیں۔ 2022 میں ورلڈ کپ ہونے سے تمام ٹیموں کو تیاری کاموقع ملے گا۔ سی ای او نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ ٹورنمنٹ کے مقابلے میں باہمی سیریز کا انعقاد نسبتا آسان ہے اور اس ضمن میں ہم نیوزی لینڈ میں انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کے لیے پرامید ہیں۔