نیوزی لینڈ: سوپرمارکیٹ میں چاقو حملہ، 6 زخمی ، حملہ آور ہلاک

   

آکلینڈ ۔ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں پولیس نے ایک مبینہ حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شدت پسند حملہ آور نے آج آکلینڈ کی ایک سپرمارکیٹ میں چھ شہریوں کو چاقو سے زخمی کردیا۔ وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے اس حملے کو دہشتگری کا واقعہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور سری لنکن شہری تھا اور وہ عسکریت پسند گروہ داعش کے نظریات سے متاثر تھا۔ آرڈرن کے مطابق ملکی سکیورٹی ایجنسیز حملہ آور سے واقف تھیں، اور اُس پر کڑی نظر رکھی جارہی تھی۔