لاہور ۔ نیوزی لینڈ کے کرکٹر مارک چپمین نے کہا ہے کہ ہم اب بھی سیریز میں واپسی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارک چیپمین نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی بولنگ کافی سخت ہے، ہم نے دوسرے میچ میں زیادہ رنز بھی دیے اور وکٹیں بھی گنوا دیں۔ مارک چیپمین نے کہا کہ پہلے میچ سے سبق سیکھ کر دوسرے میچ میں بہترکرنے کی کوشش کی، بدقسمتی سے کوششیں ناکافی رہیں۔کیوی کرکٹر نے مزید کہا کہ باؤنڈریز لگا کر ردھم حاصل کرنے کی کوشش کی تاکہ مطلوبہ رن ریٹ کم ہو۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میچ ہارنے پر ہمیشہ مایوسی ہوتی ہے، یہ ہمارا دن نہیں تھا، وقفہ کے درران بیٹھ کر دیکھیں گے کہ کہاں خامیاں رہیں۔