نیوزی لینڈ قتل عام : مقدمہ کی سماعت دوسرے شہر میں نہیں ہوگی

   

ویلنگٹن 3 اکٹوبر (سید مجیب کی رپورٹ) کرائسٹ چرچ کی مساجد میں جس جنونی نے 51 مسلمانوں کو شہید کردیا تھا، مقدمہ کی سماعت کو کرائسٹ چرچ سے کسی دیگر مقام کو منتقل کرنے کی کوشش کو مسترد کردیا۔ ہائیکورٹ نے ماقبل مقدمہ سماعت کا اہتمام کیا تھا جہاں مبینہ قاتل برنیٹن ٹارنیٹ کی درخواست پر غور کیا گیا جو دراصل مقدمہ کی سماعت کو جنوبی جزیری شہر سے منتقل کرنے تھی۔ تاہم جج کیمرون میندر نے سماعت کی آغاز سے قبل ہی یہ واضح کردیا کہ درخواست پر مثبت طور پر غوروخوض نہیں کیا جائے گا جس کا ادخال ماہ اگست میں ہوا تھا اور اس کیلئے کوئی ٹھوس وجہ نہیں بتائی گئی۔ دوسری طرف 28 سالہ قاتل نے اس قتل معاملہ میں خود کو بے قصور قرار دیا ہے جس کا کہنا ہیکہ وہ کوئی بھی دہشت گردانہ کارروائی میں کبھی ملوث نہیں رہا۔

سابق امریکی صدر کو قتل کرنے کی سازش رچنے والے ملزم کا انوکھا مطالبہ
اسکندریہ ۔ 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شمالی ورجینیا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جو القاعدہ سے وابستہ ہونے اور امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث پائے جانے پر سزائے عمر قید کاٹ رہا ہے، نے کہا کہ اس کی سزاء کو کالعدم قرار دیا جانا چاہئے کیونکہ صحافی جمال خشوگی کا قتل اس بات کا عکاس ہے کہ سعودی حکومت اپنی سیکوریٹی فورسیس کے ظالمانہ رویہ پر پردہ ڈالتی رہی ہے۔ ملزم احمد عمر ابو علی کو 2005ء میں سزاء سنائی گئی تھی تاہم ابوعلی کا یہ استدلال بھی ہیکہ اقبال جرم کیلئے اسے سعودی کی داخلی سیکوریٹی ایجنسی کی جانب سے اذیتیں دی گئی تھیں جبکہ سعودی نے اذیت دیئے جانے کی تردید کی ہے۔