نیوزی لینڈ میں آج عیدالفطر

   

آکلینڈ ۔ /23 مئی (سید مجیب) نیوزی لینڈ میں ہفتہ کو شوال کا چاند نظر آیا ، لہذا عیدالفطر اتوار /24 مئی کو منائی جائے گی ۔ نیوزی لینڈ اور اس کا پڑوس آسٹریلیا اُن خطوں میں شامل ہے جہاں سعودی عرب کے بشمول خلیجی مملکتوں میں یکساں روز چاند کی تاریخ ہوا کرتی ہے ۔ امریکہ اور یوروپ کے کئی حصوں میں بھی اتوار کو عید منائی جائے گی ۔ حکومت نیوزی لینڈ نے مسلم برادری کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ موقع نہ صرف کیوی لینڈ بلکہ دنیا بھر کیلئے خوشیاں لائے ۔