نیوزی لینڈ میں بس حادثہ،پانچ چینی سیاح ہلاک

,

   

Ferty9 Clinic

ویلنگٹن ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ میں ایک مسافر بس کو پیش آئے حادثے کے نتیجے میں پانچ چینی سیاح ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے جمعرات کے روز بتایا کہ چہارشنبہ کی شام یہ حادثہ ایک مشہور سیاحتی قصبے روٹورْوآ کے قریب پیش آیا اور مرنے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سیاحوں سے بھری اس بس کا ڈرائیور ایک موڑ کاٹ رہا تھا کہ بس اس کے قابو سے باہر ہو گئی۔ یہ چینی سیاح روٹورْوآ جا رہے تھے۔