آکلینڈ : گذشتہ جمعہ کے دن نماز سے قبل دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد کی یا دمیں وزیر اعظم نیوزی لینڈ جسنڈا آرڈرن نے اعلان کیا ہے کہ ہر جمعہ کے روز سرکاری ٹی وی اور ریڈیو سے اذان نشر کی جائے گی ۔ نیوز لینڈ ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق کرائسٹ چرچ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جان بحق افراد کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا بھی اعلان کیا ۔
انہوں نے کہا کہ وہ مسلمان برادری کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہیں جنہوں نے غمزدہ افراد کیلئے کی گئی کاوشوں کو تسلیم کیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران جسینڈا آڈرن نے بتایا کہ انہیں آئندہ ہفتہ آسٹریلیا کا دورہ کرناتھا ۔ تاہم ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر انہوں نے آسٹریلیا کا دورہ منسوخ کردیا ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں قوم کے دکھ کا اندازہ ہے لیکن ہمارا فرض ہے کہ ہم آگے بڑھتے رہیں ۔
وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے ملک کے اسلحہ قوانین میں خامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں کہ فوجی طرز کا نیم خود کار اسلحہ حاصل کرنا کس قد ر آسان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی اسلحہ قوانین میں تبدیلیوں کا اعلان کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آٹومیٹک اسلحہ پر جلد ہی پابندی عائد کی جائے گی ۔