نیوزی لینڈ میں منگل کو عیدالفطر

   

آکلینڈ : ( سید مجیب کی رپورٹ ) نیوزی لینڈ کی فیڈریشن آف اسلامک اسوسی ایشنز (FIANZ) نے اعلان کیا ہے کہ شوال 1446 کا چاند نظر نہیں آیا ۔ لہذا یہاں 30 روزے مکمل ہوں گے اور یکم اپریل بروز منگل 2025 کو یہاںعید الفطر منائی جائے گی ۔