نیوزی لینڈ میں13 ویں دن بھی کورونا کا کوئی کیس نہیں

   

آکلینڈ ۔ 5 جون (سید مجیب) نیوزی لینڈ میں گذشتہ 13 دن سے کوروناوائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ محکمہ صحت کے سربراہ الیسٹلے ہوم فیلڈ نے ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔ بلوم فیلڈ نے کہا کہ ان کے ملک میںاس وقت کوروناوائرس کا صرف ایک ایکٹیو کیس موجود ہے اور وہ بھی تیزی سے صحتیاب ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے کیسیس اور اموات کی تعداد اندازوں سے کہیں کم رہی جس کی وجہ نیوزی لینڈ کے عوام کا لاک ڈاؤن کے حوالے سے دی گئی ہدایات پر پوری طرح عمل کرنا ہے اور اس کیلئے اپنے ملک کے عوام کے بیحد شکر گزار ہیں۔