نیوزی لینڈ نے حماس کودہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

   

آکلینڈ: نیوزی لینڈ حماس کو دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کرنے والے آخری مغربی ممالک میں جمعرات کے روز یہ کہتے ہوئے شامل ہو گیا کہ سات اکتوبر کے حملوں نے اس تصور کو توڑ دیا ہے کہ اس کے سیاسی اور فوجی بازو الگ کیے جا سکتے ہیں۔نیوزی لینڈ میں حماس کے اثاثوں کو منجمد کرنے اور اسے “مادی مدد” فراہم کرنے پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے حکومت نے کہا، “مجموعی طور پر تنظیم ان خوفناک دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفر لکسن نے ایک بیان میں کہا کہ اکتوبر 2023 میں حماس کے دہشت گرد حملے وحشیانہ تھے اور ہم نے واضح طور پر ان کی مذمت کی ہے۔لکسن نے اس بات پر زور دیا کہ یہ شناخت حماس کے بارے میں تھی اور یہ غزہ اور دنیا بھر میں موجود فلسطینی عوام کی عکاسی نہیں کرتی جبکہ انہوں نے فلسطینیوں کیلئے انسانی ہمدردی کے تحت حمایت جاری رکھنے کا اشارہ دیا۔