پونے: کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ نیوزی لینڈ ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹسٹ میں بغیر کسی اسپن دوست سطح کے بارے میں کسی پیشگی تصور کے بغیر میدان میں اترے گااور اپنے بولنگ کے اختیارات کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے پر توجہ مرکوزکرے۔ بنگلورو ٹسٹ میں نیوزی لینڈکو آٹھ وکٹوں کی کامیابی کے بعد 1-0 کی اہم برتری حاصل ہے۔کیویز نے پہلے ٹسٹ میں ہندوستان کو گھریلو سرزمین پر سب سے کم 46 رنز پر آؤٹ کیا اور 36 سالوں میں ہندوستان میں اپنی پہلی جیت درج کرنے کے لیے اپنے اعصاب پرقابو رکھا۔کپتان ٹام نے کہا ہیکہ وہ دوسرے ٹسٹ میں زیادہ سوچے بغیر پرسکون کھیلنے کو ترجیح دیں گے۔