نیوزی لینڈ کا اپنی سرحدیں کھولنے کا فیصلہ

   

آکلینڈ : نیوزی لینڈ اگلے سال سے مکمل طور پر ویکسین شدہ بین الاقوامی مسافروں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے رہاہے۔سی این این کے مطابق اپنی سخت سرحدی پابندیوں میں بتدریج نرمی کرتے ہوئے جو 18 ماہ سے زیادہ عرصے سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نافذ تھیں، نیوزی لینڈ جنوری سے اسے ختم کررہا ہے۔کوویڈ 19 رسپانس منسٹر کرس ہپکنز نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران وضاحت کی کہ مکمل طور پر ویکسین شدہ شہریوں، رہائشیوں اور سیاحوں کو تین مراحل میں ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔