ویلنگٹن: ہانگ کانگ میں چین کی طرف سے متعارف کرائے گئے نئے متنازعہ سکیورٹی قانون کے نفاذ کے بعد نیوزی لینڈ نے ہانگ کانگ کے ساتھ ملزمان کی حوالگی اور انٹیلیجس شیئر کرنے سے متعلق معاہدہ معطل کر دیا ہے۔ اس سے پہلے برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا بھی بطور احتجاج اس معاہدے کو معطل کر چکے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز نے کہا کہ ہانگ کانگ کا نیا سکیورٹی قانون انصاف کے تقاضوں اور انسانی حقوق کی نفی کرتا ہے۔ اسی دوران منگل کو چین نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہانگ کانگ کا برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے ساتھ سکیورٹی تعاون معطل کردیا ہے۔ چین نے ان مممالک پر اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام لگایا ہے۔
