برسبین ۔ رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سوپر 12 مرحلے میں پہلے گروپ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 20 رنز سے ہرادیا۔ نیوزی لینڈ کو رواں ایونٹ کے دوران پہلی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ انگلینڈ کی فتح کے ساتھ اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات مزید روشن ہوگئے ہیں ۔ برسبین میں کے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے، انگلش کپتان جوز بٹلر نے 79 اور ایلکس ہیلز نے 52 رنز کی اننگز کھیلی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی اور ایش سودھی نے فی کس ایک وکٹ لی۔ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بناسکی۔انگلینڈ کو سیمی فائنل کی دوڑ میں باقی رہنے کیلئے اس مقابلے میں کامیابی ضروری تھی ۔