نیوزی لینڈ کی انتہا پسند اسرائیلی سیاستدانوں پر سفری پابندیاں

   

آکلینڈ : 11جون ( سید مجیب کی رپورٹ ) نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا ، کینیڈا ، برطانیہ اور ناروے کے ساتھ دو انتہا پسند اسرائیلی سیاستدانوں پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیںجو اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور قومی سلامتی کے وزیر آتماربین گوئر کو نیوزی لینڈ کے سفر سے روک دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آج کی کارروائی اسرائیلی عوام کے خلاف نہیں ہے جنہوں نے 7 اکٹوبر 2023 کو بہت زیادہ نقصان اٹھایا اور جو حماس کی طرف سے تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے سے مسلسل انکار کے باعث مسلسل تکلیفیں جھیل رہے ہیں ۔ ہماری کارروائی کا نشانہ دو افراد ہیں جو امن اور سلامتی کو فعال طور پر کمزور کرنے اور دو ریاستی حل کے امکانات کو ختم کرنے کیلئے اپنے عہدوں اور اختیارات کا بیجا استعمال کررہے ہیں ۔