نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کورونا پازیٹیو

   

آکلینڈ ، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کا کورونا وائرس ٹسٹ مثبت آ گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم آفس سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈن میں کورونا وائرس کی معتدل علامات ہیں، جیسنڈا آرڈن پیر، جمعرات کو پارلیمنٹ میں ہونے والے اجلاس شریک نہیں ہوں گی۔ وزیرِاعظم آفس سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ جیسنڈا آرڈرن 21 مئی تک آئسولیشن میں رہیں گی۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کی بیٹی کا بھی چہارشنبہ کو کورونا ٹسٹ مثبت آیا تھا۔