نیوزی لینڈ کے بعد لندن کی مسجد میں فائرنگ

,

   

لندن 11 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) لندن میں ایک نقاب پوش شخص نے نماز تراویح کے دوران سیون کنگس مسجد میںداخل ہونے کی کوشش کی تاہم مصلیوں نے اسے عمارت سے باہر نکال دیا ۔ وہاں فائرنگ بھی ہوئی ۔ مصلیوں نے فائرنگ کی آواز سنی ہے تاہم اس میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے ۔ بی بی سی کی اطلاع کے بموجب فائرنگ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے ۔ پولیس کے بموجب یہ واقعہ دہشت گردانہ قرار نہیںدیا جاسکتا ۔ اس واقعہ سے قبل ہائی روڈ مسجد کے قریب بھی ایک واقعہ پیش آیا تھا ۔ کہا گیا ہے جب نماز تراویح کا آغاز ہوا اس سے ایک گھنٹے بعد فائرنگ کی آواز سنی گئی ۔ اب تک اس واقعہ میں کوئی گرفتاری عمل میںنہیں آئی ہے ۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جبکہ گذشتہ مہینے نیوزی لینڈ کی ایک مسجد میں فائرنگ کردی گئی تھی جس میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ت ھے ۔ مسلم کونسل کے ترجمان اور مسجد کے امام مفتی سہیل نے کہا کہ مشتبہ شخص کے عزائم کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ لندن کے مئیر صادق خان نے کہا کہ وہ پولیس سے رابطے میں ہیں اور انہیں یہ سن کر اطمینان ہوا ہے کہ کوئی بھی اس واقعہ میں زخمی نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بعد علاقہ میں اضافی پولیس متعین کردی گئی ہے ۔