ویلنگٹن: چہارشنبہ کو نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم نے اپنے متعدد شہریوں کی آوازوں میں اپنی آواز بھی شامل کردی اور میامی کے چڑیا گھر کی جانب سے کیوی پرندے سے ناروا سلوک کی مذمت کردی۔ کیوی نیوزی لینڈ کی علامت ہے۔چڑیا گھر نے لمبی اور پتلی چونچ والے پرندے کیوی کے ایک فرد ’’پوورا ‘‘ کو شدید روشنی میں ہاتھوں سے تھپتھپانے کی اجازت دی تھی۔ یہ رات کا شرمیلا پرندہ ہے اور اسے دن کی روشنی میں لوگوں کے ہاتھوں کی زد میں دے دینا مناسب نہیں ہے۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نیوزی لینڈ میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی تھی۔ اپنے اس اقدام پر میامی میں چڑیا گھر نے منگل کے روز ایک عوامی معافی نامہ بھی جاری کر دیا۔نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرس ہیپکنز نے چہارشنبہ کو کہا کہ چڑیا گھر نے اٹھائے گئے خدشات کو دور کرنے کیلئے فوری کارروائی کی ہے۔