آکلینڈ ( سید مجیب کی رپورٹ) نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفرلکشن نے انتھونی البانیز کو آسٹریلیا کے وفاقی الیکشن جیتنے پر اور لارنس وونگ کو سنگاپور کے الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر البانیز سے بات کرکے اپنے مضبوط تعلقات کی تصدیق کی ۔ نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا سے بہتر کوئی دوست اور کوئی بڑا اتحادی نہیں ہے ۔ ہمارے لئے مل کر کام کرنا اہم ہے کیونکہ ہم دہائیوں میں سب سے زیادہ چیلنجنگ عالمی ماحول کا سامنا کررہے ہیں ۔ انہوں نے سنگاپور کے بارے میں کہا کہ سنگاپور جنوب مشرق ایشیاء میں نیوزی لینڈ کیلئے اہم شراکت دار ہے اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور علاقائی و عالمی چیلنجوں پر تعاون کا خواہاں ہوں ۔