نیوزی لینڈ کے کرماڈک جزائر میں 5.1 شدت کا زلزلہ

   

بیجنگ:(سید مجیب کی رپورٹ ) جنوبی بحر الکاہل کے خطے میں واقع نیوزی لینڈ کے کرماڈک جزائر میں چہارشنبہ کے روز 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ چہارشنبہ کے روز کرماڈک جزائر کے علاقے میں 5.1 کی شدت کا زلزلہ آیا۔زلزلے کا مرکز سطح زمیں سے 66.5 کلومیٹر کی گہرائی میں، ابتدائی طور پر 28.12 ڈگری جنوبی عرض البلد اور 177.31 ڈگری مغربی طول البلد پر تھا۔
پیرو میں بس حادثہ
13 افرادہلاک
لیما: جنوبی امریکی ملک پیرو میں ایک مسافر بس کے الٹنے سے 13 افراد ہلاک جبکہ 18 زخمی ہو گئے۔مقامی پریس میں شائع خبروں کے مطابق دارالحکومت لیما سے روانہ ہونے والی بس ہائی وے پر الٹ گئی۔اس حادثے میں 13 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔جائے حادثہ کو بھاری تعداد میں فائر بریگیڈ اور سول دفاعی ٹیموں کو روانہ کیا گیا ہے تو اس واقع کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے