نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست

   

نیلسن: نیوزی لینڈ کے نیلسن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں بنگلہ دیش کے 291 رنوں کے ہدف کو میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے 46.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 296 رن بنا کر میچ جیت لیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ویل یانگ (89) اور ہنری نکولس (95) رنوں کی شاندار اننگز کھیلی۔اس کے علاوہ راچن رویندر نے 45، ٹام لیتھم 34 اور ٹام بنڈل نے 24 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود کو دو جبکہ شریف الاسلام کو ایک وکٹ ملا۔اس سے قبل میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری بنگلہ دیش کی ٹیم 49.5 اوورز میں 291 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔بنگلہ دیش کی جانب سے سلامی بلے باز سومیہ سرکار نے سب سے زیادہ 151 گیندوں پر22 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 169 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔اس کے علاوہ مشفق الرحیم 45 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔اس کے علاوہ دیگر بلے باز خاطر خواہ رن بنانے میں ناکام رہے
ون ڈے فارمیٹ میں بابر اعظم پھر سے نمبر ون
دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے فارمیٹ میں پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔نئی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم پھر سے نمبر ون بیٹر بن گئے۔بھارت کے شُبمن گِل کی جنوبی افریقا کے خلاف سیریز سے غیر حاضری کے باعث بابر اعظم پھر سے نمبر ون پوزیشن پر آگئے۔بابر اعظم 824 پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ شُبمن گِل 810 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔دوسری جانب انگلینڈ کے اسپن بولر عادل رشید ٹی ٹوئنٹی بولرز کی فہرست میں پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔