نیوزی لینڈ ۔پاکستان دوسرے ٹسٹ کا اتوار کو آغاز

   


کرائسٹ چرچ ۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرا اور آخری ٹسٹ اتوارکوکرائسٹ چرچ میں شروع ہوگا جس کیلئے مہمان ٹیم کل سے ٹریننگ کاآغاز کریگی۔ماونٹ منگنوئی میں پہلے ٹسٹ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ نے 101 رنز سے شکست دی ہے ۔ دوسرے اور آخری ٹسٹ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسکواڈ ترنگا سے کرائسٹ چرچ پہنچ چکا ہے۔کپتان بابر اعظم کی ٹسٹ میں شمولیت ان کی فٹنس سے مشروط ہے وہ ابھی تک مکمل فٹ نہیں ہوسکے ہیں اور مینجمنٹ انہیں جلدبازی میں کھلا کر خطرہ مول لینا نہیں چاہتی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹسٹ میچ 3 جنوری سے کھیلا جائے گا۔