آکلینڈ۔نیوزی لینڈجس نے خود کو کورونا سے محفوظ بنانے میں اولیت حاصل کی ہے وہ اب کرکٹ کی سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کرلی ہے۔ نیوزی لینڈ میڈیا کے بموجب نیوزی لینڈ کرکٹ نومبر کے بعد 4 ٹیموں کی میزبانی کرے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیریز کے شیڈول کا اعلان 17 جولائی کو آئی سی سی اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ پاکستان ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اورآسٹریلیا کو نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے۔ چیف ایگزیکٹو نیوزی لینڈ کرکٹ ڈیوڈ وائٹ نے اس ضمن میں کہا ہے کہ اْمید ہے مکمل بین الاقوامی سیزن کا انعقاد ہوگا، ہم نے اپنے طور پر تمام ممالک سے بات چیت مکمل کر لی ہے۔ ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 2، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلیں گی جبکہ سیریز میں مختصر اوورس کے میچز بھی شامل ہیں۔
