مذکورہ منسٹر نے کہاکہ ”مواصلات اب ایک ادارے کے طور پر ابھر رہا ہے اوریہ پی آر ایس ائی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے ادارے کو فرد سے اوپر رکھے“۔
جموں۔ مفادات حاصلہ کے ساتھ نیوز رپورٹرس کو کارکنان نہیں بنا چاہئے‘ مرکز ی وزیر جتیندر سنگھ نے یہ بات کہی کیونکہ وہ حکومت کا روشن رخ دیکھارہے تھے جو عوام کی بہتری کے لئے تاریخی فیصلے لے رہی ہے۔
انہو ں نے یہ بھی کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں کویڈ19کی مصیبت ایک موقع میں بدل گئی کیونکہ کرونا وائرس کے لئے دنیا کی پہلی ڈی این اے ویکسین اور ناک میں لگانے والے ویکسین مقامی طور پرتیار کی گئی تھی جس سے ہندوستان کوویکسین کی ترقی اور مینوفیکچرنگ کے طور پر تقویت ملی تھی۔
وزیر اعظم کے دفتر میں دو علیحدہ تقریبات سے مملکتی وزیر خطاب کررہے تھے۔
ڈیولپمنٹ برائے نارتھ ایسٹرن ریجن (ڈی او این ای آر) کے سابق وزیر سنگھ نے کہاکہ ”شمال مشرقی میں ترقی کے ڈی او این ای آر ماڈل جس نے علاقے کو غیرمعمولی ترقی سے جوڑا ہے کی طرح حکومت کے روشن رخ کو دیکھانا کا کام میڈیا کاہے‘ اسٹارٹ اپ‘ اسٹانڈ اپ‘ انقلاب‘ نان گزیٹیڈ پوسٹوں کے لئے انٹرویوزاور مودی کی قیادت میں گہرے سمندر کے مشن کو ختم کرنے کے تاریخ ساز فیصلہ جس میں شامل ہیں“۔
انہوں نے جموں کشمیر چیاپٹر پبلک ریلیشن سوسائٹی آف انڈیا(پی آر ایس ائی) کی اجرائی کے موقع پر کہاکہ”اس حکومت کی جانب سے کی گئی سماجی او راقتصادی اصلاحات جیسے طلاق یافتہ بیٹی کوفیملی پنشن‘ خاص طورپر جموں کشمیر اور شمال مشرقی اورلاپتہ سرکاری ملازمین کے خاندان کوفیملی پنشناور ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ کو میڈیا کے ذریعہ عوام کے سامنے لایاجانا چاہئے۔
معلومات کومستحق تک پہنچانا چاہئے“۔انہوں نے کہاکہ نامہ نگاروں کو ذاتی مفادات کے ساتھ سرگرم کارکن نہیں بننا چاہئے کیونکہ تعصبات خبروں کو قابل خبر نہیں بناسکتے ہیں۔