ہندوستان میں چینی پروپگنڈہ کو سنگھم میڈیا نے اس طرح فروغ دیا اس بات کی ای ڈی جانچ کررہا ہے۔
نئی دہلی۔ میڈیاپورٹل نیوز کلک کو مبینہ طور پر فنڈس کی فراہمی کے معاملے میں مذکورہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے شنگھائی نژاد ارب پتی نیوالا رائے سنگھم کوتازہ سمن جاری کیاہے۔
ایک ذرائع کے مطابق سنگھم جو ایک امریکی شہری ہیں اور فی الحال شنگھائی میں مقیم ہیں کو چینی انتظامیہ کے ساتھ خارجہ وزرات کے ذریعہ پچھلے ماہ اپنا بیان قلمبند کروانے کے لئے ایک تازہ سمن جاری کیاتھا۔
قبل ازیں پچھلے سال مذکورہ چینی حکام نے سنگھم کو سمن سربراہ کرنے سے مبینہ انکار کردیاتھا۔ہندوستان میں چینی پروپگنڈہ کو سنگھم میڈیا نے اس طرح فروغ دیا اس بات کی ای ڈی جانچ کررہا ہے۔
قبل غور ہے کہ مذکورہ دہلی پولیس نے نیوز کلک کے بامی پربیر پورکایاستھا اور کمپنی کے ایچ آر امیت چکرورتی کو مبینہ مخالف سرگرموں کے الزام میں پچھلے ماہ گرفتار کرلیاتھا۔
اپنی تحقیقاتی حصہ کے طور پر مذکورہ ای ڈی نے نئی دہلی کے ساکٹ میں جو نیوز کلک کے ایڈیٹر پربیا پوریاکھاستھا سے منسلک ہے ایک فلیٹ کو تحویل میں لے لیاتھا‘ جو اس نیوز پورٹل کے خلاف تحقیقات کے مطابق کیاگیا اقدام کہاجارہا ہے۔
مذکورہ4.52کروڑ روپئے کی املاک جس کو پی ایم ایل اے ایکٹ کے تحت شامل کیاگیاہے جرم کی کاروائی کے لئے مبینہ حصہ تھا۔ ای ڈی کا کہنا ہے کہ فنڈس کی منتقلی کے بعد کمپنی نے اپنی دوکان بند کردی ہے۔
ای ڈی کو شبہ ہے کہ جسٹس اینڈ ایجوکیشن فنڈ انکارپوریٹ امریکہ کے ذریعہ بھیجی گئی رقم کا سنگھم سے تعلق ہے۔تحقیقاتی ایجنسی کا الزام ہے کہ سنگھم اور پوریاکایاستھا اور ایک ”چینی ہمدرد“ مبینہ طور پر”قریبی دوست“ ہیں۔ فی الحال پوریاکایاستھا عدالتی تحویل میں ہے۔