ریاض: الیکٹرک
’SUVs‘
کیلئے ’ایکسٹریم ای‘ریسنگ سیریز کے پہلے سیزن کے اختتام اور اس کھیل کے شائقین کے لیے جو جوش و خروش کے ماحول میں دوسرے سیزن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ایکسٹریم اوی کار ریس سعودی عرب کے علاقے’نیوم‘رواں فروری ہوگی۔نیوم موجودہ حالات میں اس قسم کی ریسنگ کے لیے مثالی منزل ہے جواپنے جغرافیائی تنوع، وسیع وعریض صحرا اوراس کی مخصوص چٹانوں کی تشکیل کی بدولت منفرد مقام رکھتا ہے۔’نیوم‘ میں ریس کی تنظیم پائیدار ماحولیاتی نظام کی تعمیر،پائیداری اور تنوع کو آگے بڑھانے کے لیے دیگر شعبوں کے علاوہ کھیلوں کو فروغ دینے کے اپنے وڑن کے ساتھ مربوط ہے۔’نیوم‘ کے ایڈونچر اسپورٹس کا عالمی مرکز بننے کے اہداف کو آگے بڑھاتے ہوئے اسے کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کو راغب کرنا ہے۔