تہران: ایران کی نیوکلیئر توانائی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ کہ 2015 کے نیوکلیئر معاہدے کی بحالی تک ملک کی نیوکلیئر تنصیبات میں نصب اقوام متحدہ کے نیوکلیئر نگران ادارے کے کیمرے بند رہیں گے۔ایران نے ویانا میں قائم نیوکلیئر توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) کو آگاہ کیا کہ اس نے جون میں تہران مخالف قرارداد کی منظوری کے بعد اپنی نیوکلیئر تنصیبات میں نصب 27 کیمروں سمیت آئی اے ای اے کے آلات کو ہٹا دیا تھا۔یہ کیمرے ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان2015 میں طے شدہ معاہدے کے تحت نصب کیے گئے تھے۔ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی تسنیم کے مطابق نیوکلیئر ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا کہ ہم اس وقت تک آئی اے ای اے کے کیمرے آن نہیں کریں گے جب تک دوسرا فریق نیوکلیئر معاہدے میں واپس نہیں آجاتا۔