نیوکلیائی بحران سے بچنے ، امریکہ ۔ چین مفاہمت ضروری:امریکہ

   

واشنگٹن: امریکی فضائیہ کے سکریٹری فرینک کینڈل نے کہا ہے کہ ممکنہ نیوکلیائی بحران سے بچنے کے لیے امریکہ اور چین کو دونوں ممالک کے درمیان بہتر ثقافتی مفاہمت کی ضرورت ہے ۔ مسٹر کینڈل نے چہارشنبہ کے رو ایسپین سیکیورٹی فورم میں ایک مباحثے کے دوران کہا ‘‘مجھے لگتا ہے کہ ہمارے اور چینیوں کے درمیان جو ثقافتی فرق ہے وہ ہمارے اور روسیوں کے درمیان فرق کی بہ نسبت بہت زیادہ ہے ’’۔ انہوں نے کہا ‘‘ہمیں بات کرنے کی ضرورت ہے ، ہمیں ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے ، ہمیں ایک دوسرے کے محرکات اور ترغیبات کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور ہم ایک دوسرے کو کس طرح دیکھتے ہیں ،ہمیں عدم استحکام کو دور کرنے کے لیے مثبت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔