ماسکو : بیلاروس کے صدر کے مطابق انہیں یقین ہے کہ ان کے ملک میں تعینات روسی ٹیکٹیکل نیوکلیرہتھیار کبھی استعمال نہیں کیے جائیں گے۔ دوسری جانب یوکرین نے بیلاروس کے ساتھ اپنی سرحد کی سکیورٹی مزید بڑھا دی ہے۔ بیلاروس کے صدر آلیکسژینڈر لوکاشینکو اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے تسلیم کیا ہے کہ کچھ ٹیکٹیکل نیوکلیرہتھیار بیلاروس پہنچ چکے ہیں اور باقی کو سال کے آخر تک وہاں پہنچا دیا جائے گا۔ روسی صدر نے مارچ میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے قریبی اتحادی اور پڑوسی ملک بیلاروس میں نیوکلیرہتھیار نصب کرنے والے ہیں۔ صدر لوکاشینکو نے ملک کے قومی دن کے موقع پر ایک خطاب میں کہا کہ بیلاروس میں ہتھیاروں کی تنصیب ان کا سب سے مضبوط اقدام تھا کہجس طرح وقت گزرتا جا رہا ہے، میرا یہ یقین مزید پختہ ہوتا جا رہا ہے کہ ان ہتھیاروں کی تنصیب بیلاروس میں ہونی چاہیے اور وہ بھی محفوظ جگہ پر۔