نیویارک میں دیو ہیکل ڈائنو سار کے ڈھانچہ کی نیلامی

   

لندن۔ برطانیہ میں نیلامی کا مشہور ادارہ کرسٹی نے دنیا میں پائے گئے دیو ہیکل ڈائنو ساروں میں سے ایک ڈائنو سار کا ڈھانچہ نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے STAN کے نام سے جانا جاتا ہے جس کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ 67 ملین سال قدیم ہے۔ جنوبی ڈکوٹا میں اسے 1987ء میں دریافت کیا گیا تھا۔ اس موقع پر کرسٹی کے سائنس و نیچرل ہسٹری کے سربراہ جیمس ہائزلاپ نے بتایا کہ ابتداء میں سائنس دانوں نے ان ڈھانچوں کو قدیم زمانہ میں پائے جانے والے دیگر دیوہیکل ٹرائسیراٹائس کے طور پر شناخت کیا تھا کیونکہ ان کی ہڈیوں کی جسامت اور بناوٹ ڈائنوسار کی ہڈیوں سے مماثلت رکھتی ہے۔ کرسٹی کا کہنا ہے کہ مذکورہ ڈائنوسار کا ڈھانچہ 6 تا 8 ملین ڈالرس میں نیلام ہوسکتا ہے۔