نیویارک میں چینی ’پولیس اسٹیشن‘ چلانے پر دو افراد گرفتار

   

نیویارک : امریکی شہر نیویارک کے دو رہائشیوں کو چینی حکومت کے ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کی سازش کے الزامات کا سامنا ہے۔ مخالفین کی نگرانی اور ہراساں کرنے کی مبینہ مہم کے لیے چین کے 34 اہلکاروں پر بھی پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔امریکی حکام نے 17 اپریل پیر کے روز بتایا کہ نیویارک میں چینی ”خفیہ پولیس سٹیشن” چلانے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر یہ چینی پولیس مرکز منہیٹن کے چائنا ٹاؤن کے علاقے میں واقع تھا۔اس حوالے سے نیویارک کے دو رہائشیوں کو امریکی حکام کو بتائے بغیر چین کی حکومت کے لیے بطور ایجنٹ کے کام کرنے کی سازش کرنے کے ساتھ ہی انصاف میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ توقع ہے کہ انہیں نیویارک کے بروکلین علاقے میں واقع وفاقی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔