نیویارک : امریکی شہر نیویارک میں جمعہ کی رات ایک یا ایک سے زائد حملہ آوروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں کم از کم 16 افراد زخمی ہوئے اور 2 ہلاک ہوجانے کی اطلاع ہے ۔ ایمرجنسی سرویس کو حرکت میں دیکھا گیا ۔ شوٹنگ کا یہ واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 12-30 بجے پیش آیا اور آفیسرس نے گڈمیان اسٹریٹ اور پن سلوینیا ایونیو کے قریب والے علاقے سے ایمرجنسی فون کالس وصول کیے اور فوری مقام واردات پر پہنچ گئے جہاں بڑی تعداد میں ہجوم جمع تھا ۔ ابتدائی رپورٹس میں بتایا کیا گیا کہ کم از کم 8 تا 12 افراد بندوق کی گولیوں سے زخمی ہوئے اور 2 کو برسر موقع ہلاک قرار دیا گیا ۔ تاہم پولیس نے ہنوز مہلوکین یا زخمیوں کی قطعی تعداد کی توثیق نہیں کی ہے ۔ شوٹر یا شوٹرس کا کیا ہوا ، وہ بھی نامعلوم ہے ۔ انڈیانا پولیس کی 18 سالہ ویلنٹینا ڈیلوا مہلوکین میں شامل ہے ۔ وہ کالج ہاوز پارٹی کے لیے وہاں گئی تھی ۔ پارٹی میں شریک دیگر 2 افراد کو بھی گولیاں لگیں جن کا آوٹ پیشنٹ کی حیثیت سے علاج کیا گیا ۔ ویلنٹینا موقع واردات کے قریب کار میں گذر رہی تھی اور اگلی نشست پر بیٹھی تھی ۔ اس دوران وہ گولی کا نشانہ بنی اور جانبر نہ ہوسکی ۔ پولیس سربراہ شان کین نے نیوز ایجنسی اے پی کو بتایا کہ پورے واقعہ کی جانچ کی جارہی ہے کہ فائرنگ کرنے کا سبب کیا ہوا ۔ ۔
