نیو یارک میں بائیڈن مخالف و فلسطین حامی مظاہرہ

   

نیویارک: امریکہ کے صدر جو بائیڈن جو 2024 کے صدارتی انتخابات کیلئے عطیہ کی مہم چلا رہے تھے کے خلاف نیویارک میں فلسطینی حامیوں نے احتجاج کیا ہے ۔ سینکڑوں سول کارکن نیویارک کے مشہور مظاہرہ مرکز ریڈیو سٹی میوزک ہال کے سامنے جمع ہوئے اور غزہ میں عام شہریوں کو ہلاکت پر بائیڈن کی اسرائیل کو حمایت پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ڈیموکریٹک پارٹی کیلئے 25 ملین ڈالرز اکٹھے کرنے منعقدہ چندہ نائٹ میں شریک بائیڈن کے ساتھ سابق صدور اوباما و بل کلنٹن کو بھی مظاہرین نے نشانہ بنایا۔مظاہرین نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں شہریوں کی مسلسل ہلاکتوں پر امریکہ پر تنقید کی ۔