نیٹ (میڈیکل) پری کونسلنگ آج مدینہ ایجوکیشن سنٹر میں مقرر

   


حیدرآباد ۔ 15 اکٹوبر (راست) نیٹ کے ذریعہ ایم بی بی ایس ؍ بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے تلنگانہ کی اسٹیٹ کونسلنگ کیلئے اے زمرہ کا رجسٹریشن کے این آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس میں 18 اکٹوبر تک ہے۔ اس کی پری کونسلنگ سیشن کالجس، ویب آپشن ایک ہی دفعہ تمام کالجس کے نام دینا ہے۔ تین زمرہ جات اے، بی، سی کی معلومات اور کونسلنگ کے مکمل طریقہ کار کیلئے ایک پری کونسلنگ سیشن 16 اکٹوبر کو 2 بجے دن مدینہ ایجوکیشن سنٹر نزد حج ہاؤز نامپلی پر رکھا گیا جہاں ماہرین کا پیانل طلباء، سرپرستوں کی رہنمائی کرے گا۔ وقت پر نیٹ کے امیدوار شرکت کریں۔