تلنگانہ کے طلبہ کو 156 ایم بی بی ایس اور 5 بی ڈی ایس کی نشستیں حاصل ہوئیں
حیدرآباد /14 اگست ( سیاست نیوز ) نیٹ یو جی 2025 آل انڈیا کوٹہ کیلئے پہلے مرحلے کی کونسلنگ میں مختلف کورسیس میں 30,608 طلبہ کا انتخاب کیا گیا ۔ میڈیکل کونسلنگ کمیٹی نے نشستیں الاٹ کیں۔ مرکز نے چہارشنبہ کو ایم سی سی کی ویب سائیٹ پر تفصیلات کو اپ لوڈ کیا ہے۔ ایم بی بی ایس سے متعلق 26,308 طلبہ کو 337 میڈیکل کالجس میں نشستیں الاٹ کی گئی ۔ بی ڈی ایس میں 2600 طلبہ نے 120 کالجس میں داخلے حاصل کئے ۔ بی ایس سی نرسنگ میں 1700 طلبہ نے 22 کالجس میں نشستیں حاصل کی ۔ ان تمام طلبہ کو 18 اگست سے قبل متعلقہ کالجس میں رپورٹ کرنا ہوگا ۔ اگست کے تیسرے ہفتہ میں کونسلنگ کے آخری مرحلہ کا شیڈول جاری ہوسکتا ہے۔ لوکل کا مسئلہ سپریم کوٹ میں زیر التواء ہونے سے ریاستی کوٹہ کی کونسلنگ ملتوی کی جارہی ہے ۔ آل انڈیا کوٹہ میں پہلے مرحلے کے تحت تلنگانہ کے میڈیکل کالجس میں 306 نشستیں بھرتی کی گئی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یہ تمام ریاستی سرکاری کالجس ہیں۔ جس میں 161 نشستیں تلنگانہ کے طلبہ نے حاصل کیا ہے۔ ماباقی نشستیں دوسری ریاستوں کے طلبہ کو ملے ۔ ریاست کے 156 طلبہ نے ایم بی بی ایس اور 5 طلبہ نے بی ڈی ایس کی نشستیں حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ مرکزی حکومت کے زیر انتظام ایمس حیدرآباد میں 17 نشستیں ای ایس آئی میں 9 نشستیں تلنگانہ کے طلبہ کو حاصل ہوئی ہیں۔ ایم سی سی کی فہرست کے مطابق تلنگانہ کے طلبہ کو حیدرآباد کے گاندھی میڈیکل کالج میں 15 عثمانیہ میڈیکل کالج میں 14 نشستیں ملیں ۔ دیگر سرکاری میڈیکل کالجس میں تلنگانہ کے طلبہ کو نظام آباد میں 12 ، محبوب نگر میں 11 ، سدی پیٹ میں 14 ، سوریہ پیٹ میں 13 ، کریم نگر میں 12 ، سنگاریڈی میں 11 ، جگتیال میں 12، کھمم میں 13 منچریال میں 11، عادل آباد میں 10 ، ورنگل میں 8، بھوپال پلی میں 6، وقارآباد میں 5، ونپرتی میں 5 بھدرادری کتہ گوڑم میں 5، میدک ، نارائن پیٹ اور جنگاؤں میں فی کس 4، گدوال ، ملگ ، ناگرکرنول ، سرسلہ ، یادادری میں فی کس 3 کاماریڈی ، نرمل ، پداپلی ، بھدرادری میں فی کس 2 اور آصف آباد میں ایک نشستیں حاصل کی ۔ اس کے علاوہ تلنگانہ کے طلبہ دیگر ریاستوں میں آندھراپردیش میں 12 کرناٹک میں 9 ، تاملناڈو میں 7 مہاراشٹرا میں 5 کیرالہ میں 4، دہلی میں 3، اترپردیش میں 3، مغربی بنگال ، اڈیشہ میں فی کس 2 اور راجستھان میں یاک ، ایم بی بی ایس کی نشست حاصل کی ہے۔ 2