نیٹ پی جی امتحان ملتوی نہیں کیاجائے گا،سپریم کورٹ کا فیصلہ

   

نئی دہلی: نیٹ پی جی امتحان 2024 کو ملتوی کرنے کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے آج سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے امتحان ملتوی کرنے سے انکار کر دیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑی کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ ہم 5 درخواست گزاروں کی وجہ سے 2 لاکھ طلباء کے مستقبل کو دا ؤ پر نہیں لگا سکتے۔سپریم کورٹ نے 11 اگست کو ہونے والے نیٹ پی جی امتحان کو لے کر اہم فیصلہ سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے نیٹ پی جی امتحان 2024 کو ملتوی کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ دیا ہے کہ اس امتحان کو ملتوی نہیں کیا جا سکتا۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑی کی سربراہی والی بنچ نے کہا کہ ہم 5 درخواست گزاروں کی وجہ سے 2 لاکھ طلباء کے مستقبل کو داؤ پر نہیں لگا سکتے۔ یہ کہتے ہوئے عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔