نیٹ کے نتائج 20 تا 22 اکٹوبر کے درمیان متوقع

   

حیدرآباد : 18اکٹوبر ( سیاست نیوز) نیٹ کا 20 تا 22اکٹوبر کے درمیان نتیجہ جاری ہونے کا امکان ہے ۔ ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ 460 مارکس حاصل کرنے والے امیدواروں کو کنوینر کوٹہ میں داخلہ ملنے کی توقع ہے ۔ میڈیسن کورسیس میں داخلوں کیلئے گذشتہ ماہ منعقدہ نیٹ امتحان کے او ایم آر پر مشتمل کلید (کی) جاری کردی گئی ۔ ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ کلید ( کی) میں فزیکل سائنس زمرے میں سوائے ایک دو سوالات کے ماباقی تمام سوالات کے دیگرتمام جوابات صحیح تھے ۔ گذشتہ سال 493 مارکس حاصل کرنے والے امیدوار کو کنوینر کوٹہ میں ایم بی بی ایس کی نشست حاصل ہوئی تھی ۔ ’’ن ‘‘