نیٹ یوجی کا انعقاد ، زائد از 23 لاکھ طلبہ کی شرکت

   

نئی دہلی : نیشنل الیجیبلٹی ۔ کم ۔ انٹرنس ٹسٹ انڈر گریجویٹ (نیٹ یوجی) 2024ء کا اتوار 5 مئی کو دن میں 2 بجے تا شام 5:20 بجے تک ہندوستان کے 557 اور بیرون ملک 14 شہروں میں انعقاد عمل میں آیا۔ نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی کی جانب سے منعقدہ اس امتحان میں جاریہ سال زائد از 23 لاکھ طلبہ نے شرکت کی جن میں 10 لاکھ لڑکے اور 13 لاکھ لڑکیاں شامل تھیں۔ 24 طلبہ تیسری صنف کے بھی تھے۔ سب سے زیادہ طلبہ کا تعلق اترپردیش سے رہا جس کے بعد مہاراشٹرا اور راجستھان سے تعلق رکھنے والے طلبہ تھے۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر پیپر لیک کی بھی رپورٹس وائرل ہوئی تاہم این ٹی اے نے اس کی تردید کردی۔ بتایا گیاہیکہ راجستھان کے ایک مرکز پر ہندی میڈیم کے طلبہ نے انہیں انگلش میڈیم کا پرچہ دینے کی شکایت کی۔