حیدرآباد ۔ 13 جولائی (راست) ایم بی بی ایس ؍ بی ڈی ایس اور ایوش کورسز بی یو ایم ایس (یونانی)، بی ایچ ایم ایس (ہومیوپیتھی) میں داخلے کے لئے آل انڈیا سطح کا میڈیکل انٹرنس ’’نیٹ NEET‘‘ 12 ستمبر کو رکھا جارہا ہے۔ این ٹی اے، نیشنل لفٹنگ ایجنسی نے اس کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ فارم این ٹی اے نیٹ ویب سائٹ پر آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 6 اگست ہے۔ اس کے بعد دیرینہ فیس کے ساتھ کوئی موقع نہیں ہے۔ یہ امتحان انٹرمیڈیٹ (10+2) بیالوجی، فزکس، کمسٹری کے 180 آبجکٹیو ٹائپ سوالات کے 720 نشانات کا ہوگا اور ملک کے 13 زبانوں بشمول، انگلش، تلگو، اردو میں بھی رہے گا۔ اس دفعہ فارم کو دو مرحلوں میں داخل کرنا ہے۔ پہلے مرحلہ میں فارم آخری تاریخ سے قبل داخل کرتے ہوئے معلومات کی خانہ پُری کرنی ہوگی بعد میں نتیجہ کے بعد اسکور کارڈ، مارکس، رینک ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے مزید فارم آن لائن کے ذریعہ خانہ پُری کرتے ہوئے داخل کرنا ہوگا۔ امتحان کے بعد نتائج کی تاریخ مقرر نہیں کی گئی اس کے آن لائن ؍ آن لائن کوچنگ، گائیڈنس، تمثیلی امتحانات کے لئے 9290201021 پر واٹس اپ کریں۔ آن لائن فارم کی خانہ پری کرنے سے قبل مکمل طور پر معلومات ملاحظہ کریں۔ ویب سائٹ ہے http://nee.nta.nic.in ۔