نیٹ2024منسوخ نہیں ہوگا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

   

کرناٹک میں نیٹ امتحان منعقد نہ کرنے کا نیا بل منظور
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے انڈرگریجویٹ میڈیکل اور دیگر کورسز میں داخلے کیلئے5 مئی کو منعقدہ قومی اہلیت وداخلہ ٹسٹ (این ای ای ٹی۔ یوجی) 2024کو منسوخ کرنے اور دوبارہ منعقد کرنے کی درخواست کو آج مسترد کر دیا۔چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ کی سہ رکنی بنچ نے کہا کہ ریکارڈ پر موجود ڈیٹا سے یہ ظاہر نہیں ہوتا ہے کہ سوالیہ پرچہ منظم طریقے سے عام کیا گیا تھا۔اپنا فیصلہ سناتے ہوئے بنچ نے کہا کہ دستیاب اعداد و شمار کی جانچ کرنے کے بعد ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے یہ ظاہر ہو کہ امتحانات منعقد کرنے والا ادارہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے ) کی انتظامی ناکامی، سوالیہ پرچہ کا افشاء کرنے سمیت بے ضابطگیوں کے پیچھے تھی۔اس دوران بنگلورو میں حکومت کرناٹک نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ ریاست میں اس میڈیکل داخلہ امتحان (نیٹ) کو منعقد کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ نیٹ پیپر لیک کے تنازعہ کے درمیان کرناٹک کی کابینہ نے نیا بل منظور کر لیا ہے۔ اس سے قبل ٹاملناڈو نے نیٹ کو منسوخ کرنے کی تجویز کرنے والا بل منظور کیا تھا۔ اس طرح کرناٹک دوسری ریاست بن گئی۔