نیپالی فوج کے سربراہ کو ہندوستانی فوج کے جنرل کا اعزازی خطاب

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج یہاں نیپال کے آرمی چیف جنرل پربھو رام شرما کو ہندوستانی فوج کے اعزازی جنرل کے خطاب سے نوازا۔رام ناتھ کووند نے چہارشنبہ کے روز راشٹرپتی بھون میں ایک خصوصی تقریب میں جنرل پربھو رام شرما کو یہ خطاب دیا۔ دونوں ممالک کے درمیان یہ ایک دیرینہ روایت ہے کہ وہ ایک دوسرے کے آرمی چیف کو اپنی فوج کے اعزازی جنرل کا خطاب دیتے ہیں۔نیپال کے آرمی چیف جنرل پربھو رام شرما ہندوستانی آرمی چیف جنرل منوج مکند نروانے کی دعوت پر چار روزہ دورہ پر ہندوستان آئے ہیں۔ جنرل پربھورام شرما دفاعی سکریٹری اجے کمار اور تینوں افواج کے سربراہان اور دیگر افسران سے ملاقات کریں گے ۔