کھٹمنڈو۔ایک میڈیا رپورٹس کے بموجب پیر کے روز امدادی کارکنوں نے نیپال کے پہاڑی علاقے مستنگ ضلع میں گر کر تباہ ہونے والے تارا ائیر لائنس کے ایک طیارے کے ملنے سے 14نعشیں نکالی ہیں جس میں 22لوگ بشمول 4ہندوستانی مسافرین کے لوگ سوار تھے۔
نیپال کی فوج نے پیر کے روز کہاکہ مسافر بردار طیارہ کا ملبہ جو اتوار کے روز حادثے کاشکار ہوا تھا‘ شمالی مغربی نیپال کے ضلع مشتنگ میں تھاسانگ برائے سانو سوار بہرمیں 14500فٹ کی اونچائی پرطیارے کے لاپتہ ہوجانے کے تقریباً20گھنٹوں بعد ملا ہے۔
تلاشی کرنے والے اور امداد دستوں نے فزیکلی حادثے کے مقام کا پتہ لگایاہے۔ نیپال فوج کے ترجمان برگیڈیر جنرل نارائن سیلوا نے ٹوئٹر پر کہاکہ تفصیلات بعد میں پیش کی جائیں گی۔
طیارے کے ملبے کی طرح دیکھائی دینے والی ایک تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ”حادثے کا مقام‘سانوس وار‘تھاسنگ ٹو“۔انہوں نے کہاکہ لفٹنٹ منگل شریشتا ایک پولیس انسپکٹر اور ایک گائیڈ پہلے ہی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
برگیڈیر جنرل سیلوال نے کہاکہ ”مختلف ایجنسیوں کی دیگر امدادی ٹیم کے ممبرس ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہوئے موقع پر پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔
رسائی کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے“۔ دی کھٹمنڈو پوسٹ نیوز پیر کی خبر ہے کہ امدادی کارکنوں کے مطابق امدادی کارکنوں نے جائے حادثے سے 14نعشیں برآمد کرلی ہیں دیگر کے باقیات کی تلاش کررہے ہیں۔
ائیرلائنس کی جانب سے جاری کردہ مسافرین کی فہرست میں چار ہندوستانیوں کی بطور اشوک کمار ترپاٹھی‘ ان کی بیوی ویبھو بھانڈیکر(ترپاٹھی) اوران کے] بچے دھنش اوررتیکاشناخت ہوئی ہے۔ مذکورہ فیملی ممبئی کے قریب تھانے نژاد تھی۔