نیپال سارک کی صدارت پاکستان کے حوالہ کرنے کا متمنی

   

کھٹمنڈو ۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نیپال جو اس وقت 2014ء سے سارک ممالک گروپ کا صدرنشین ہے، وہ اب اس ذمہ داری کو نہ صرف پاکستان کے حوالہ کرنے کا خواہاں ہے بلکہ متمنی بھی ہے۔ نیپال کے وزیرخارجہ پردیپ کمار گیاوالی نے جمعہ کو ایک بیان دیتے ہوئے یہ توقع ظاہر کی کہ ہندوپاک اپنے مسائل بات چیت کے ذریعہ حل کرلیں گے کیونکہ دونوں ممالک کو اس وقت ان کو درپیش چیلنجز کو مدنظر رکھنا ہوگا۔ وزیرموصوف نے ہندوستان کو یہ تیقن بھی دیا کہ نیپال اپنے کسی بھی پڑوسی ملک کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے ایک بار پھراپنی بات دہراتے ہوئے کہا کہ نیپال سارک کی صدارت پاکستان کے حوالے کرنا چاہتا ہے۔ نیپال کی وزارت خارجہ میں دورہ پر آئے ہندوستانی صحافیوں کے ساتھ ’’ساگرماتا سمباد‘‘ کے تحت انہوں نے یہ بات کہی۔