نیپال میں سیلابی ملبہ سے کروڑوں روپئے کا سونا اور نقدی برآمد

,

   

کھٹمنڈو ۔ یکم ؍ ستمبر (ایجنسیز) نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد ملبہ تلے دبے ایک بینک سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا، نقد رقم اور اہم دستاویزات برآمد کر لی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال پولیس نے کئی گھنٹوں کی کارروائی کے بعد کرشی وکاس بینک کی تریشولی ڈھونگے شاخ کے ملبہ میں دبے لاکرز تلاش کیے۔پولیس کے مطابق لاکرز سے تقریباً 50 کروڑ نیپالی روپے مالیت کا سونا، ڈیڑھ کروڑ روپے نقد اور متعدد اہم دستاویزات برآمد ہوئیں جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے جاری ویڈیو میں اہلکاروں کو بینک کے بیسمنٹ تک پہنچنے کیلئے ملبہ ہٹاتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ بھاری مشینری کی مدد سے لاکرز کو بھی باہر نکالا گیا۔نیپال میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں متعدد عمارتیں اور گاڑیاں کئی فٹ ملبہ تلے دب گئی ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں کئی بینکوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔