نیپال میں 6.0شدت کے زلزلوں کے جھٹکے

,

   

کھٹمنڈو۔چہارشنبہ کی اولین ساعتوں میں مرکزی نیپال میں ریکٹر اسکیل پر 6.0شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

جھٹکوں کامرکز ضلع سندھو پال چوک کا رامچی تھا‘ جو پہلے سے 2015میں زلزلوں کے جھٹکے اور سیلاب کے علاوہ زمین کھسنے کے واقعات سے تباہ ہے۔

جھٹکوں کے کچھ منٹوں بعد نیشنل سیسمالوجیکل سنٹر نے ٹوئٹ کیاکہ”صبح5:19بجے سندھو پالچوک ضلع کے رامچی میں 6.0شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں“

ملک کے مشرقی حصہ میں جھٹکوں کا احساس
ملک کے بیشتر مشرقی حصہ میں زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

چیف سیسما لوجسٹ برائے این ایس سی لوک بیجائے ادھیکاری نے اے این ائی سے فون پر تصدیق کی ہے کہ”سال2015کے سانحہ کے بعد سے اس کا سلسلہ جاری ہے“۔

زلزلے کے مرکزی مقام سے اب تک کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

سندھو پالچوک کے سپریڈنٹ آف پولیس اسٹیشن راجن ادھیکاری نے اے این ائی سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ”جب سے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں‘کسی بھی مالی یاجانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

ضلع کے اندر تمام وارڈس میں پہلے سے ہم نے رابطہ کیاہے تاکہ کسی بھی ضرورت کی مدد کے لئے تیار رہیں۔ اب تک اس معاملے پر ہمیں کوئی جانکاری نہیں ملی ہے“۔

سال2015میں زلزلے کے جھٹکے
سال 2015میں ہمالیائی ملک میں 7.9شدت کے زلزلے کے جھٹکے آنے کے بعد 10,000کے قریب لوگ مارے گئے اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے تھے۔

سندھو پالچوک سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں علاقوں میں شامل تھا۔