نیپال نے سفیر کو طلب کرلیا

   

کٹھمنڈو: نیپال کی شیربہادر دیوبا حکومت نے 12 سفیروں کو واپس طلب کرلینے کا فیصلہ کیا ہے جو سابقہ کے پی شرما اولی حکومت نے مقرر کئے تھے۔ ان میں سفیر برائے ہندوستان نیلامبراچاریہ شامل ہے۔ گزشتہ روز منعقدہ کابینی اجلاس میں ہندوستان کے علاوہ چین، امریکہ، برطانیہ اور دیگر ملکوں سے سفیروں کو واپس طلب کرلینے کا فیصلہ کیا۔